گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت اشیاء کی خریداری پر ودہولڈنگ سیلز ٹیکس کی کٹوتی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت اشیاء کی خریداری پر ودہولڈنگ سیلز ٹیکس کی کٹوتی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس

پشاور۔ 04 ستمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت جمعہ کو سرکاری محکموں کی جانب سے اشیاء کی خریداری پر ودہولڈنگ سیلز ٹیکس کی کٹوتی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق اجلاس میں مشیرِ خزانہ مزمل اسلم، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، فنانس ڈیپارٹمنٹ، کیپرا، پی اینڈ ڈی، لوکل گورنمنٹ، ایف بی آر، اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں سرکاری محکموں کی جانب سے اشیاء کی خریداری پر وفاقی ودہولڈنگ سیلز ٹیکس کے معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ ٹیکس کٹوتی سے متعلق قانونی و مالیاتی امور، موجودہ طریقہ کار اور درپیش مسائل پر بھی غور کیا گیا۔

گورنر نے کہا کہ ہمیں ودہولڈنگ ٹیکس معاملات کو آئین و قانون کے مطابق چلانا چاہیے، باقی صوبوں کے تناظر میں ہی اس معاملے کو حل کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس موقع پر ایف بی آر اور محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کے حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے اور ودہولڈنگ سیلز ٹیکس کا معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی۔