ایبٹ آباد میں پہلے بیڈمنٹن فیملی کیمپ ٹورنامنٹ کاانعقاد، بچوں کو خصوصی تربیت فراہم کی گئی

ایبٹ آباد سپورٹس کمپلیکس میں پہلا بیڈمنٹن فیملی کیمپ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا، جس میں بچوں، کھلاڑیوں اور فیملیز نے بھرپور شرکت کی

ایبٹ آباد۔ 04 ستمبر (اے پی پی):ایبٹ آباد سپورٹس کمپلیکس میں پہلا بیڈمنٹن فیملی کیمپ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا، جس میں بچوں، کھلاڑیوں اور فیملیز نے بھرپور شرکت کی۔ٹورنامنٹ کے مہمانِ خصوصی پرسنل سیکرٹری ٹو ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی یاسر قریشی تھے، جبکہ انٹرنیشنل بیڈمنٹن کوچ ندیم خان نے کیمپ میں خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ندیم خان نے بچوں کو بیڈمنٹن کے بنیادی اصولوں، کھیل کی تکنیک، فٹ ورک، شاٹ سلیکشن اور بہتر کھیل کے حوالے سے خصوصی ٹریننگ دی۔

بچوں نے کوچنگ سیشن میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور مختلف عملی مشقوں میں حصہ لیا۔مہمانِ خصوصی یاسر قریشی نے کھیلوں کی سرگرمیوں اور بچوں کے لیے تربیتی پروگرام کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں نوجوان نسل کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔منتظمین نے کہاکہ بیڈمنٹن کے فروغ، بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے مستقبل میں بھی ایسے تربیتی اور کھیلوں کے پروگرام جاری رکھے جائیں گے۔

 

مزید خبریں