ضرار ہاشم خان کی بطور سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
ضرار ہاشم خان کی بطور سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):ضرار ہاشم خان کی بطور سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جمعہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سیکرٹری آئی ٹی کی ایک سالہ توسیع کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی ۔ سیکرٹری آئی ٹی ضرار ہاشم خان کے کنٹریکٹ ملازمت میں 4 ستمبر 2026 سے ایک سال کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ ضرار ہاشم خان بطور سیکرٹری وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔








