نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو اسلام آباد میں نیپال کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور نیپال میں تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں لقمہ اجل بننے والے افراد کی یاد میں تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا اسلام آباد میں نیپال کے سفارتخانے کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو اسلام آباد میں نیپال کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور نیپال میں تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں لقمہ اجل بننے والے افراد کی یاد میں تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے مارے جانے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور نیپال کی حکومت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی جانب سے یکجہتی کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی خطے کے ممالک کو غیر متناسب طور پر متاثر کر رہی ہے جس کے نتیجے میں انسانی جانوں، روزگار اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے مارے جانے والے افراد کے لیے دعا کے ساتھ ساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتہ افراد کی سلامتی کے لیے بھی دعا کی۔
نیپال کی امدادی اور بحالی کی کوششوں کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس قدرتی آفت کے اثرات پر قابو پانے کے لیے ہرممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔








