پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز (پی پی پی ڈبلیو) کی قیادت نے 1965 کی جنگ کے شہداء اور قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے پاک افواج کے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیاں قومی تاریخ کا روشن اور ناقابل فراموش باب ہیں
مادر وطن کے دفاع کے لیے پاک افواج کے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیاں قومی تاریخ کا روشن اور ناقابل فراموش باب ہیں، پی پی پی ڈبلیو

مزید خبریں
راولپنڈی۔4ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز (پی پی پی ڈبلیو) کی قیادت نے 1965 کی جنگ کے شہداء اور قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے پاک افواج کے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیاں قومی تاریخ کا روشن اور ناقابل فراموش باب ہیں۔ یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے پی پی پی ورکرز کے صدر ڈاکٹر صفدر علی عباسی، ناہید خان اور دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ پیغام میں کہا کہ شہداء کی لازوال قربانیاں قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا سرچشمہ ہیں۔
انہوں نے ایم ایم عالم، میجر راجہ عزیز بھٹی شہید، اسکواڈرن لیڈر سرفراز احمد رفیقی شہید، فلائٹ لیفٹیننٹ امتیاز احمد بھٹی شہید سمیت تمام شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم شہداء کے خاندانوں کی قربانیوں، صبر اور حوصلے کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ پی پی پی ورکرز کی قیادت نے ملکی خودمختاری، پارلیمانی بالادستی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔








