وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا امن کانفرنس سے خطاب

کراچی ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ فلاحی معاشرہ کی تشکیل کے لئے ٹھوس اور مربوط اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، مذہب ، مسلک، فرقہ اور رنگ و نسل سے با لا تر انسانیت کی خدمت کے جذبہ کے تحت حکومت کام کررہی ہے ، وفاقی حکومت وفاق ہی نہیں بلکہ پورے ملک کی یکساں ترقی کے لئے کوشاں …

کراچی ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ فلاحی معاشرہ کی تشکیل کے لئے ٹھوس اور مربوط اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، مذہب ، مسلک، فرقہ اور رنگ و نسل سے با لا تر انسانیت کی خدمت کے جذبہ کے تحت حکومت کام کررہی ہے ، وفاقی حکومت وفاق ہی نہیں بلکہ پورے ملک کی یکساں ترقی کے لئے کوشاں ہے ،معاشرہ میں برداشت کے رویہ کے قیام کے لئے دوررس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس کے مثبت نتائج بھی سامنے آرہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب ، مسالک اور فرقہ کے لوگوں مکمل آزادی حاصل ہے ،ہر ایک کو ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور مواقع بھی فراہم کئے جا رہے ہیں ،نظریہ پاکستان میں بھی اقلیتوں کے حقوق واضح ہیں ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ورلڈ پیس اینڈ پراسپیریٹی کے زیر اہتمام منعقدہ ”امن کانفرنس 2017 ئ“ سے خطاب میں کیا ۔ اس موقع پر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف ، عیسائی برادری کے ریویرنڈ نذیر عالم ، ہندو برادری کے پیسو مل سمیت دیگر مذاہب کے نمائندوں اور امریکہ ، برطانیہ سے آنے والے مندوبین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی ۔

Leave a Reply