اسلام آباد ۔ 08 دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی قابض فوج کی جانب سے چیری کوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے جمعہ کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔گزشتہ روز چیری کوٹ سیکٹر کے چافر گاوں میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے …
پاکستان کی بھارتی قابض فوج کی جانب سے چیری کوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی کی مذمت بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی دفتر خارجہ طلبی، بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی قابض فوج کی جانب سے چیری کوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے جمعہ کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔گزشتہ روز چیری کوٹ سیکٹر کے چافر گاوں میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے دوران بھارتی قابض فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شوکت اور اقبال نامی دو شہری شہید اور چار زخمی ہوئے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاءو سارک)نے جمعہ کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاجی مراسلہ انکے حوالے کیا۔








