وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا جڑانوالہ میں عمران خان کے جلسے پر تبصرہ

اسلام آباد ۔وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جڑانوالہ نوازشریف کا شہر ہے اور رہے گا،ہم نے عمران خان کو جڑانوالہ میں جلسہ کرنے کی اجازت اور سکیورٹی دی، اگروہ کہتے تو بندے بھی ہم جلسے میں بھیج دیتے۔ جمعہ کو جڑانوالہ میں عمران خان کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے پچھلے دھرنے کو چوہدری برادران نے سپانسر کیا …

اسلام آباد ۔وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جڑانوالہ نوازشریف کا شہر ہے اور رہے گا،ہم نے عمران خان کو جڑانوالہ میں جلسہ کرنے کی اجازت اور سکیورٹی دی، اگروہ کہتے تو بندے بھی ہم جلسے میں بھیج دیتے۔ جمعہ کو جڑانوالہ میں عمران خان کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے پچھلے دھرنے کو چوہدری برادران نے سپانسر کیا اور اب زرداری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری قادری ملاقات دیکھ کر بھٹو کی روح کانپ اٹھی ہو گی ، اس ملاقات نے بھٹو اور پیپلز پارٹی کے نظریے کو دفن کردیا ہے۔ عمران قادری زرداری اتحاد زیرو جمع زیرو ہے، وہ ہمارا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے۔

Leave a Reply