اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے رشوت لینے کے الزام میں درج مقدمہ میں تین سرکاری اہلکاروں کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں جوڈیشل حوالات بھجوا دیا گیا
رشوت لینے کے الزام میں تین سرکاری اہلکار گرفتار، عدالت کے حکم پر جوڈیشل حوالات منتقل
سیالکوٹ۔ 04 ستمبر (اے پی پی):اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے رشوت لینے کے الزام میں درج مقدمہ میں تین سرکاری اہلکاروں کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں جوڈیشل حوالات بھجوا دیا گیا، جبکہ مقدمہ کے مختلف پہلوؤں پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق گرفتار کیے جانے والے سرکاری اہلکاروں میں ایک تحصیلدار، ایک سینئر کلرک اور ایک نائب قاصد شامل ہیں۔
تینوں افراد کے خلاف مبینہ طور پر رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا۔ گرفتار تحصیلدار کا حال ہی میں ڈسکہ سے تبادلہ ہوا تھا اور اسے پنڈی بھٹیاں تعینات کیا گیا تھا۔اینٹی کرپشن کی جانب سے مقدمہ میں عائد الزامات، متعلقہ ریکارڈ اور دیگر شواہد کی روشنی میں مزید تفتیش جاری ہے۔









