آصف اقبال ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز سیالکوٹ تعینات

:پنجاب حکومت نے آصف اقبال کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز سیالکوٹ تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں

سیالکوٹ۔ 04 ستمبر (اے پی پی):پنجاب حکومت نے آصف اقبال کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز سیالکوٹ تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

جاری کردہ احکامات کے تحت آصف اقبال سیالکوٹ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور متعلقہ شعبوں کے انتظامی امور کی نگرانی کریں گے۔

ان کی تعیناتی پنجاب حکومت کی جانب سے انتظامی سطح پر کیے جانے والے تبادلوں اور تعیناتیوں کے سلسلہ میں عمل میں لائی گئی ہے۔