مجید موٹانی کی کتاب ’’موجوں سے ماورا‘‘ کی تقریبِ رونمائی کل آرٹس کونسل میں ہوگی

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی لوک ورثہ کمیٹی کے زیرِ اہتمام مجید موٹانی کی تصنیف ’’موجوں سے ماورا‘‘ کی تقریبِ رونمائی ہفتہ (کل)کی شام 4:30 بجے حسینہ معین ہال

کراچی۔ 04 ستمبر (اے پی پی):آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی لوک ورثہ کمیٹی کے زیرِ اہتمام مجید موٹانی کی تصنیف ’’موجوں سے ماورا‘‘ کی تقریبِ رونمائی ہفتہ (کل)کی شام 4:30 بجے حسینہ معین ہال، پہلی منزل، احمد شاہ بلڈنگ، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقد ہوگی۔

تقریب میں کتاب اور مصنف کے حوالے سے ڈاکٹر جعفر احمد، ڈاکٹر توصیف احمد، ڈاکٹر ریاض احمد شیخ، فاطمہ مجید، کامریڈ واحد، سعید بلوچ، طالب کچھی اور ایوب شان اظہارِ خیال کریں گےجبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر ایوب شیخ انجام دیں گے۔