نائیجیریا کی تیل پیدا کرنے والی ریاست ریورز میں پائپ لائن سے مبینہ طور پر پیٹرول چوری کرنے کی کوشش کے دوران زہریلی گیس سے کم از کم 37 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
نائیجیریا میں پیٹرول چوری کے دوران زہریلی گیس سے 37 افراد ہلاک
ابوجا ۔5ستمبر (اے پی پی):نائیجیریا کی تیل پیدا کرنے والی ریاست ریورز میں پائپ لائن سے مبینہ طور پر پیٹرول چوری کرنے کی کوشش کے دوران زہریلی گیس سے کم از کم 37 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بی بی سی کے مطابق ماحولیاتی تنظیم ’یوتھ اینڈ انوائرنمنٹل ایڈووکیسی سینٹر‘ کے مطابق کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔تنظیم کا کہنا ہے کہ 100 سے زیادہ افراد رات کے اندھیرے میں چھوٹی کشتیوں کے ذریعے اوکریکا کے علاقے اوکاری جیٹی پہنچے تھے، جہاں وہ پائپ لائن سے نکلنے والا ریفائن شدہ پیٹرول جمع کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور متاثرہ افراد کی درست تعداد معلوم کی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کئی افراد زہریلا دھواں سانس میں جانے کے بعد گر گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق کچھ لوگ بونی دریا میں جا گرے جبکہ دیگر کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔









