سوڈان کی ریاست جنوبی کردوفان میں دو الگ الگ حملوں کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔شنہوا کے مطابق سوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک نے بتایا کہ کاؤڈا کے جنوب اور مغرب میں ڈبی اور لوئیری کے علاقوں پر سوڈان پیپلز لبریشن موومنٹ-نارتھ کی جانب سے کیے گئے حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 21 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
سوڈان کے جنوبی کردوفان میں دو حملوں میں کم از کم 26 افرادجاں بحق، درجنوں زخمی
خرطوم ۔5ستمبر (اے پی پی):سوڈان کی ریاست جنوبی کردوفان میں دو الگ الگ حملوں کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔شنہوا کے مطابق سوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک نے بتایا کہ کاؤڈا کے جنوب اور مغرب میں ڈبی اور لوئیری کے علاقوں پر سوڈان پیپلز لبریشن موومنٹ-نارتھ کی جانب سے کیے گئے حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 21 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
شہر میں ایس پی ایل ایم-این کی توپخانے سے کی گئی گولہ باری کے نتیجے میں ایک بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ عینی شاہد کے مطابق گولے رہائشی علاقوں میں گرے، جس سے تقریباً پانچ شہری ہلاک اور سات سے زائد زخمی ہوئے۔ڈبی کے ایک دیہی ہسپتال کے طبی ذریعے نے بتایا کہ ہسپتال میں 20 سے زائد لاشیں اور 11 زخمی لائے گئے، جبکہ بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کے خدشے کے باعث شہری علاقے سے نقل مکانی کر رہے ہیں۔
سوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک نے ڈبی اور لوئیری پر حملے کو اگست کے اواخر میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایس پی ایل ایم-این پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ تاہم تنظیم نے ان الزامات پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔








