ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
ترکیہ صدر کامتحدہ عرب امارات کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ، موجودہ صورتحال بارے تبادلہ خیال
انقرہ ۔5ستمبر (اے پی پی):ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
شنہوا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کہا کہ ترکیہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔
ترک صدر نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص دفاعی صنعت اور اقتصادی شعبوں میں تعاون مزید مستحکم ہوتا رہے گا۔








