یوکرین کے وزیر خارجہ آندری سیبیہا نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین کی سکیورٹی سروس (ایس ایس یو) کے ہیڈکوارٹر پر حملہ ایک ’’بڑی کشیدگی‘‘ ہے، جس کے خلاف فیصلہ کن ردعمل ضروری ہے۔
روسی حملے میں سکیورٹی سروس کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانا بڑی کشیدگی ہے، یوکرین
کیف ۔5ستمبر (اے پی پی):یوکرین کے وزیر خارجہ آندری سیبیہا نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین کی سکیورٹی سروس (ایس ایس یو) کے ہیڈکوارٹر پر حملہ ایک ’’بڑی کشیدگی‘‘ ہے، جس کے خلاف فیصلہ کن ردعمل ضروری ہے۔شنہوا کے مطابق آندری سیبیہا ’’ایکس‘‘ پر بیان میں کہا کہ ماسکو نے یہ حملہ ایسے وقت کیا جب امن کے لیے نئی کوششیں جاری تھیں، جو سفارت کاری کو مسترد کرنے کے اس کے حقیقی مؤقف کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے یوکرین کے اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ حملے کی مذمت کریں اور روس پر دباؤ مزید بڑھائیں۔اس سے قبل یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بتایا تھا کہ روسی ڈرون نے وسطی کیف میں ایس ایس یو کی عمارت کو نشانہ بنایا، جس کا ہدف مبینہ طور پر ایس ایس یو کے نائب سربراہ اولیکساندر پوکلاڈ کا دفتر تھا۔







