قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام صدر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر دہشت گردوں کی دراندازی کی کوششوں کو مؤثر انداز میں ناکام بنانا سکیورٹی فورسز کی مستعدی کا ثبوت ہے۔
قائم مقام صدر کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام صدر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر دہشت گردوں کی دراندازی کی کوششوں کو مؤثر انداز میں ناکام بنانا سکیورٹی فورسز کی مستعدی کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردی کے خلاف ’’عزمِ استحکام‘‘کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملک میں غیر ملکی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔








