یوم دفاع کے موقع پر 1965 کی پاک بھارت جنگ کے عظیم قومی ہیرو میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے مزار پر گجرات (لادیاں) میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اتوار کو یوم دفاع کے موقع پر میجر جنرل اظہر یاسین نے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے مزار پر پھول رکھے اور دعا کی ۔
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے مزار پر لادیاں میں دعائیہ تقریب

مزید خبریں
اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):یوم دفاع کے موقع پر 1965 کی پاک بھارت جنگ کے عظیم قومی ہیرو میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے مزار پر گجرات (لادیاں) میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اتوار کو یوم دفاع کے موقع پر میجر جنرل اظہر یاسین نے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے مزار پر پھول رکھے اور دعا کی ۔میجر راجہ عزیز بھٹی شہید 1928 میں ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے، قیام پاکستان سے قبل ان کا خاندان ضلع گجرات کے علاقے لادیاں منتقل ہو گیا، انہوں نے 1950 میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی اور پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید 1965 کی پاک بھارت جنگ میں برکی لاہور سیکٹر میں کمپنی کمانڈر کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے فارورڈ پلاٹون کے ساتھ رہ کر 5 روز تک بی آر بی نہر کا کامیابی سے دفاع کیا اور بی آر بی نہر کے دفاع کے دوران اگلے مورچوں پر بہادری اور استقامت سے ڈٹے رہے۔ انہوں نے ٹینکوں اور توپ خانہ کی شدید گولہ باری کے باوجود قیادت جاری رکھی۔ 12 ستمبر 1965 کو دشمن کے ٹینک کے ایک گولے کی زد میں آ کر میجر راجہ عزیز بھٹی شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے۔بے مثال شجاعت پر میجر راجہ عزیز بھٹی کو بعد از شہادت نشان حیدر کے اعزاز سے نواز گیا۔







