یومِ دفاع قومی اتحاد، عزم اور قربانیوں کی لازوال داستان ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ6 ستمبر قومی اتحاد، عزم اور وطن کے دفاع کے لیے دی جانے والی قربانیوں کی لازوال داستان ہے، پوری قوم شہدائے وطن اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یومِ دفاع ہمیں قومی عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔

لاہور۔6ستمبر (اے پی پی):سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ6 ستمبر قومی اتحاد، عزم اور وطن کے دفاع کے لیے دی جانے والی قربانیوں کی لازوال داستان ہے، پوری قوم شہدائے وطن اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یومِ دفاع ہمیں قومی عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔

افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیت، جرات اور لازوال قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے قومی دفاع کا فریضہ بھرپور انداز میں نبھایا۔ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے معاملے پر پوری قوم متحد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امن کے فروغ کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ایک مضبوط، مستحکم اور متحد پاکستان کا قیام ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم وطن کی سلامتی، خودمختاری اور ترقی کے لیے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

مزید خبریں