اقوام متحدہ کی روس، یوکرین کے درمیان مذاکرات کی کوششوں کی حمایت

اقوام متحدہ کی روس، یوکرین کے درمیان مذاکرات کی کوششوں کی حمایت

اقوام متحدہ ۔7ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کے انعقاد کی تمام کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ تاس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے تاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔انہوں نے یہ بات امریکی مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کے ماسکو اور کیف کے دوروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔فرحان حق نے کہا کہ اقوام متحدہ یوکرین اور روسی فیڈریشن کے درمیان مذاکرات کی جانب بڑھنے والی تمام کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔اس سے قبل روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے بتایا تھا کہ وٹکوف اور کشنر نے ماسکو میں ملاقات کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے تنازع کے ممکنہ حل کے طریقوں سے متعلق پیش کردہ جائزے سے آگاہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔