محکمہ زراعت سمبڑیال کی مرچ کے کاشتکاروں کو مرچوں کی چنائی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

محکمہ زراعت سمبڑیال کی مرچ کے کاشتکاروں کو مرچوں کی چنائی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

سیالکوٹ۔ 07 ستمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹرافتخار حسین بھٹی نے مرچ کے کاشتکاروں کو مرچوں کی چنائی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقررہ وقت پر مرچ کی چنائی نہ کرنے کے عمل سے فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ رہتاہے اس لئے اس ضمن میں کسی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں۔ انہوں نے بتایا کہ چنائی کا عمل اس وقت شروع کیا جائے جب مرچ اچھی طرح پک چکی ہو اور اس کا رنگ بھی مکمل طورپر سرخ ہوچکا ہو۔ انہوں نے بتایا کہ چنائی صبح یا شام کے ٹھنڈے اوقات میں کرنی چاہیے تاکہ پودے ٹوٹنے کا احتمال نہ رہے۔ انہوں نے بتایا کہ مرچ کی چنائی ہفتہ کے وقفہ سے کرنے کے بعد مرچوں کو اکٹھا ڈھیرکی صورت میں رکھنے کی بجائے خشک اور صاف چنائی پر اسے احتیاط سے بکھیر دیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار چنائی کے بعد کمزور اوربیماری سے متاثرہ مرچوں کو الگ کردیں۔