گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے یومِ فضائیہ پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 7ستمبر پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جرات، بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔پیر کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں نے 1965 کی جنگ میں دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر وطنِ عزیز کے دفاع کی …
7ستمبر پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے،گورنر سندھ

مزید خبریں
کراچی۔ 07 ستمبر (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے یومِ فضائیہ پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 7ستمبر پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جرات، بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔پیر کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں نے 1965 کی جنگ میں دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر وطنِ عزیز کے دفاع کی شاندار تاریخ رقم کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایم عالم سمیت پاک فضائیہ کے تمام شہداء اور غازیوں کو پوری قوم سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے۔وطن کے دفاع کے لیے پاک فضائیہ کے شاہینوں کی قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا قابلِ فخر باب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع اور ملکی سلامتی کے تحفظ میں پاک فضائیہ کا کردار ہمیشہ قابلِ فخر اور قابلِ تحسین رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط، جرات اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء اور غازیوں کی قربانیاں ہمیں وطن کے دفاع اور قومی سلامتی کے لیے ہر وقت تیار رہنے کا درس دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی مسلح افواج کے ساتھ متحد اور پرعزم ہیں، پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔








