صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے یومِ فضائیہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے 1965 کی جنگ میں بہادری اور شجاعت کی لازوال تاریخ رقم کی۔انہوں نے کہا کہ دشمن کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملے کی کوشش کو پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں نے ناکام بنا دیا۔ ہمارے بہادر ہوا بازوں نے جانوں کی …
پاک فضائیہ نے 1965 کی جنگ میں بہادری اور شجاعت کی لازوال تاریخ رقم کی، خواجہ سلمان رفیق

مزید خبریں
لاہور۔7ستمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے یومِ فضائیہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے 1965 کی جنگ میں بہادری اور شجاعت کی لازوال تاریخ رقم کی۔انہوں نے کہا کہ دشمن کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملے کی کوشش کو پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں نے ناکام بنا دیا۔ ہمارے بہادر ہوا بازوں نے جانوں کی پرواہ کیے بغیر وطن عزیز کا دفاع کیا۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے پانچ بھارتی جہاز گرا کر تاریخ رقم کی، ان کا یہ کارنامہ آج بھی سنہری باب کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ جنگی محاذ کے ساتھ ساتھ امن کے دنوں میں بھی ملک کی خدمت کر رہی ہے۔ زلزلوں اور سیلاب جیسی قدرتی آفات کے دوران امدادی سرگرمیوں اور ملکی سرحدوں کی حفاظت میں پاک فضائیہ کا کردار قابلِ تحسین ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ قوم پاک فضائیہ کے شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ شہدا اور غازیوں کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔








