نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وفاقی حکومت میں بھرتیوں کے مجوزہ اصلاحات اور نیشنل جاب پورٹل کو مزید مضبوط بنانے کیلئے قائم کمیٹی کا دوسرا اور آخری اجلاس

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزیراعظم کی جانب سے وفاقی حکومت میں بھرتیوں کے مجوزہ اصلاحات اور نیشنل جاب پورٹل کو مزید مضبوط بنانے کے لئے قائم کمیٹی کا دوسرا اور آخری اجلاس منعقد ہوا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کمیٹی کی جانب سے انجام دیئے گئے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزیراعظم کی جانب سے وفاقی حکومت میں بھرتیوں کے مجوزہ اصلاحات اور نیشنل جاب پورٹل کو مزید مضبوط بنانے کے لئے قائم کمیٹی کا دوسرا اور آخری اجلاس منعقد ہوا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کمیٹی کی جانب سے انجام دیئے گئے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ کی منظوری دے دی۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ہدایت کی کہ کمیٹی کے غور و خوض کے دوران سامنے آنے والی تجاویز کو رپورٹ میں شامل کیا جائے اور حتمی رپورٹ وزیراعظم کی منظوری کے لئے پیش کی جائے۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے اس امر پر زور دیا کہ مجوزہ اصلاحات سے وفاقی حکومت میں بھرتیوں کا نظام تیز رفتار، شفاف، میرٹ پر مبنی اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانے میں مدد ملے گی جبکہ بھرتیوں کا عمل حکومت کے پاس ہی برقرار رہے گا۔اجلاس میں معاون خصوصی وزیراعظم طارق باجوہ، وفاقی سیکرٹری کابینہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔