چیف ایگزیکٹو آفیسرڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راؤ عبدالکریم نے ضلع فیصل آباد کے تمام سرکاری سکولوں میں تعلیمی سال 2026-27 کے دوران تربیہ و کردار سازی پروگرام پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیئے ہیں
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام سرکاری سکولوں میں تربیہ و کردار سازی پروگرام نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 07 ستمبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسرڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راؤ عبدالکریم نے ضلع فیصل آباد کے تمام سرکاری سکولوں میں تعلیمی سال 2026-27 کے دوران تربیہ و کردار سازی پروگرام پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جس کے تحت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد)، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری ایجوکیشن فی میل فیصل آباد) اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری ایجوکیشن میل فیصل آباد) کو پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میاں اشفاق نے بتایا کہ جاری کردہ 14 ہفتوں کے شیڈول کے مطابق 24 تا 28 اگست سچائی، 31 اگست تا 4 ستمبر صفائی و طہارت، 7 تا 11 ستمبر وقت کی پابندی، 14 تا 18 ستمبر نظم و ضبط، 21 تا 25 ستمبر احترام، 28 ستمبر تا 2 اکتوبر ذمہ داری، 5 تا 9 اکتوبر شکرگزاری، 12 تا 16 اکتوبر صبر، 19 تا 23 اکتوبر امانت داری، 26 تا 30 اکتوبر وعدے کی پاسداری، 2 تا 5 نومبر خود اعتمادی، 8 تا 12 نومبر مثبت سوچ، 15 تا 19 نومبر محنت کی اہمیت جبکہ 22 تا 26 نومبر 2026 سیکھنے کا شوق کے موضوعات پر طلبہ کی تربیہ و کردار سازی کے لیے سرگرمیاں اور آگاہی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔








