آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کل (منگل) کے لیے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد نئی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت …
اوگرا کا منگل کیلئے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کل (منگل) کے لیے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد نئی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج (پیر) رات 12 بجے سے ہوگا۔








