عالمی یوم خواندگی کے موقع پر ایم سی ہائی سکول میں پروقار تقریب اور آگاہی واک، سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف کاہلوں نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی
اوکاڑہ ،عالمی یوم خواندگی کے موقع پر ایم سی ہائی سکول میں پروقار تقریب اور آگاہی واک

مزید خبریں
اوکاڑہ۔ 07 ستمبر (اے پی پی):عالمی یوم خواندگی کے موقع پر ایم سی ہائی سکول میں پروقار تقریب اور آگاہی واک، سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف کاہلوں نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر محکمہ ایجوکیشن، لیٹریسی افسران اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی محمد اسلم نے تقریب کے شرکاء کو ادارہ کی کامیابیوں سے آگاہ کیا، لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی جان۔ سے معاشرے کے ہر فرد کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی عزم کا اظہار کیا گیا۔ تقریب کے دوران لٹریسی سکول کے بچوں میں مفت کتابیں اور بیگز بھی تقسیم کیے گئے۔
ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن لیٹریسی محمد اسلم نے کہا کہ ہمارا ادارہ شرح خواندگی کے تناسب کو بڑھانے کے لیے نچلی سطح پر مسلسل متحرک ہے۔ ناخواندگی کے خاتمے اور غیر رسمی تعلیم کو عام کرنے کے لیے ہر شہری کو اپنا فرض ادا کرنا ہو گا۔ سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف کاہلوں نے کہا کہ پڑھے لکھے ممالک ہی دنیا میں اپنا بلند مقام پیدا کرتے ہیں۔ ہر فرد کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ محمد یوسف کاہلوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا مقصد ہر بچے اور شہری تک معیاری تعلیم کی رسائی ممکن بنانا ہے۔
شرح خواندگی میں اضافے کے عملی اقدامات سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرح خواندگی میں اضافہ صرف ہدف نہیں بلکہ روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔








