کیپٹن حافظ محمد ضیاء اللہ شہید نے بلوچستان میں فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے وطن سے وفاداری حب الوطنی کی عظیم مثال قائم کی، ان کی قربانی کو قوم ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھے گی
بلوچستان میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 07 ستمبر (اے پی پی):کیپٹن حافظ محمد ضیاء اللہ شہید نے بلوچستان میں فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے وطن سے وفاداری حب الوطنی کی عظیم مثال قائم کی، ان کی قربانی کو قوم ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر نے ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے بلوچستان میں شہید ہونے والے سیالکوٹ سے پاک فوج کے بہادر افسر کیپٹن حافظ محمد ضیاء اللہ شہید کے گھر جا کر اہلخانہ سے ملاقات، دلی تعزیت و ہمدردی و فاتحہ خوانی کرنے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ شہداء کی قربانیاں ملک کے دفاع قومی سلامتی کے لیے لازوال سرمایہ ہیں، جنہیں کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ شہید کے اہلخانہ کا غم پوری قوم کا غم ہے قوم اپنے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شہید کےاہلخانہ کے صبر و حوصلہ پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے پیارے کی جدائی کا دکھ ناقابل بیان ہے، تاہم شہادت ایک عظیم اعزاز اور اللہ تعالیٰ کے ہاں بلند مرتبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے اپنے خون سے وطن کی آزادی، سلامتی استحکام کی حفاظت کی ہے ،ان کی قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ کیپٹن حافظ محمد ضیاء اللہ شہید کی عظیم قربانی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، درجات بلند کرے اور سوگوار اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔







