ویتنام، سلیپر بس میں آگ لگنے سے 19 سالہ نوجوان ہلاک

ویتنام کے وسطی صوبے خان ہوا میں ایکسپریس وے پر سلیپر بس میں آگ لگنے سے 19 سالہ نوجوان ہلاک ہو گیا۔

ہنوئی۔8ستمبر (اے پی پی):ویتنام کے وسطی صوبے خان ہوا میں ایکسپریس وے پر سلیپر بس میں آگ لگنے سے 19 سالہ نوجوان ہلاک ہو گیا۔

شنہوا کے مطابق بس گزشتہ روز ہو چی منہ سٹی کی جانب جا رہی تھی اور اس دوران رات تقریباً 11:45 بجے بس فووک ہاؤ کمیون کے علاقے میں اچانک آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔ مقامی حکام نے 20 منٹ کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم متاثرہ مسافر جانبر نہ ہو سکا جبکہ بس مکمل طور پر جل گئی۔ بس میں 24 مسافر سوار تھے ، آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔