پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 15 ویں بیج کا آغاز

نجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 15 ویں بیج کا آغاز ہوگیا، افتتاحی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوئی۔

لاہور۔8ستمبر (اے پی پی):پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 15 ویں بیج کا آغاز ہوگیا، افتتاحی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوئی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انٹرن شپ کے 15 ویں بیج میں لاہور گیریژن یونیورسٹی کے 40، پنجاب یونیورسٹی کے 35 اور یونیورسٹی آف لاہور کے 26 طلبہ شامل ہیں۔ طلبہ بی ایس کریمنالوجی اینڈ کریمنل جسٹس، ڈیجیٹل فرانزک اور سائبر سکیورٹی کے شعبوں میں زیر تعلیم ہیں۔ڈی آئی جی ٹریننگ منیر احمد ضیا نے طلبہ کو انٹرن شپ پروگرام کے فیچرز اور تربیتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ انٹرن شپ میں شامل طلبا کو پانچ گروپس میں چھ ہفتوں کے لئے مختلف فیلڈ فارمیشنز کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق طلبہ کو فیلڈ پولیسنگ، انسداد جرائم اور پبلک سروس ڈلیوری کے مختلف پراجیکٹس بارے آگاہی دی جائے گی۔ اس دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی، سی ٹی ڈی، انویسٹی گیشن اور ٹریفک پنجاب سمیت مختلف شعبوں میں پولیسنگ امور بارے مکمل آگاہی فراہم کی جائے گی۔انٹرن شپ مکمل ہونے پر طلبہ پروگرام کے دوران حاصل ہونے والے مشاہدات اور تجربات پر مبنی پریزنٹیشن رپورٹس بھی پیش کریں گے۔