مشیر وزیراعلی بلوچستان برائےکھیل کی زیرصدارت اجلاس،آئندہ کھیلوں کے بڑے ایونٹس کی تیاریوں اور گراؤنڈز کی مرمت کا جائزہ لیا

مشیر وزیراعلی بلوچستان برائے کھیل و امور نوجوانان مینامجید بلوچ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ منعقد ہونے والے کھیلوں کے ایونٹس کی تیاریوں اور کھیلوں کے میدانوں کی مرمت کا جائزہ لیا گیا۔

کوئٹہ۔ 08 ستمبر (اے پی پی):مشیر وزیراعلی بلوچستان برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ منعقد ہونے والے کھیلوں کے ایونٹس کی تیاریوں اور کھیلوں کے میدانوں کی مرمت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان دُرا بلوچ، ڈائریکٹر جنرل کھیل ڈاکٹر یاسر خان بازئی، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سجاد اسلم اور ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس امجد حسین نے شرکت کی۔ ترجمان محکمہ کھیل بلوچستان کے مطابق اجلاس میں انٹرا پروونشل چیلنج کپ، چھٹا آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ، یوتھ گیمز اور ویمن لیڈرشپ گرلز کانفرنس سمیت دیگر آئندہ کھیلوں کے ایونٹس کے انتظامات زیر بحث آئے۔ اجلاس میں کرکٹ اکیڈمی، کیو ڈی اے فٹسال گراؤنڈ، اسپنی روڈ فٹسال گراؤنڈ اور شاہوانی فٹبال گراؤنڈ سمیت مختلف گراؤنڈز کی مرمت، کھیلوں کی سہولیات اور ایونٹس کے لیے گراؤنڈز کی تیاری کا بھی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں انٹرا پروونشل چیلنج کپ کے حوالے سے تفصيلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ٹورنامنٹ کا آغاز 8 ستمبر سے کوئٹہ میں ہوگا، جس میں بلوچستان کے 16 اضلاع کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ میں انڈر 19 اور انڈر 23 کے نوجوان کھلاڑی شرکت کریں گے، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 ستمبر کو ایوب کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔