جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کٹرینا سینیاکووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈ پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی یو ایس اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔
ٹاپ سیڈڈ کٹرینا سینیاکووا اور ٹیلر ٹاؤن سینڈ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل

مزید خبریں
نیویارک۔8ستمبر (اے پی پی):جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کٹرینا سینیاکووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈ پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی یو ایس اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ای ایس پی این کے مطابق جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کٹرینا سینیاکووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈ پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں آسٹریلیا کی ٹینس کھلاری سٹارم ہنٹر اور ان کی امریکی جوڑی دار ڈیسیری کراوچک کو شکست دی۔
سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔ میگا ایونٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے ٹاپ 16 رائونڈ میچ میں جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کٹرینا سینیاکووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈ پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے یں آسٹریلیا کی ٹینس کھلاری سٹارم ہنٹر اور ان کی امریکی جوڑی دار ڈیسیری کراوچک کوٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7 (6-8)اور 4-6سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے ٹاپ 8 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔








