گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل سے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں صحت عامہ کی مجموعی صورتحال، صحت کے مراکز کی کارکردگی، ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری اور صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات خصوصا ڈیجیٹلائزڈ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنربلوچستان سے صوبائی وزیر صحت کی ملاقات

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 08 ستمبر (اے پی پی):گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل سے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں صحت عامہ کی مجموعی صورتحال، صحت کے مراکز کی کارکردگی، ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری اور صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات خصوصا ڈیجیٹلائزڈ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ کسی بھی وزارت میں نئی اصلاحات متعارف کرانا متعلقہ وزیر اور ان کی پوری ٹیم کی بصیرت، موجودہ حالات کا ادراک اور مستقبل قریب کی ضروریات سے آگاہی کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں ڈیجیٹلائزڈ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم کا نفاذ پورے نظام صحت کو مضبوط، مستحکم اور جدید بنیادیں فراہم کرنے کے مترادف ہے۔ گورنر نے کہا کہ نیو ٹراما سینٹر کے قیام اور ضلعی سطح پر ہسپتالوں، بنیادی مراکز صحت، لیبر رومز اور دیگر طبی سہولیات کی فعالیت کو ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مانیٹر کرنا ایک اہم پیش رفت ہے۔
گورنر نے کہا کہ صوبہ کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے صرف صوبائی وسائل پر انحصار کافی نہیں بلکہ اقوام متحدہ کے اداروں سمیت دیگر انٹرنیشنل اداروں کی معاونت، تکنیکی رہنمائی اور استعدادِ کار بڑھانے کے پروگراموں سے بھی استفادہ کرنا ضروری ہے۔








