الشفاء آئی ٹرسٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام ایبٹ آباد میں تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔فری آئی کیمپ میں جمعیت علمائے اسلام کے رضاکار مریضوں کی رہنمائی کررہے ہیں
ایبٹ آباد،الشفاء آئی ٹرسٹ کے زیر اہتمام تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 08 ستمبر (اے پی پی):الشفاء آئی ٹرسٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام ایبٹ آباد میں تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔فری آئی کیمپ میں جمعیت علمائے اسلام کے رضاکار مریضوں کی رہنمائی کررہے ہیں۔اس حوالہ سے رضاکار مولانا غلام مجتبیٰ نے بتایا کہ پہلے روز1700 سے زائد مریض چیک اپ کے لئے رجسٹریشن کروا چکے ہیں،ان کی رہنمائی اور عملہ کی کے تعاون کے لئے رضا کار موجود ہیں
آنکھوں کے چیک اپ کے لئے اس کیمپ میں آنے والے افراد مانسہرہ روڈ پر چن پلازہ اور جھنکی سٹاپ کے درمیان کیمپ میں آکر مفت علاج کروا سکتےہیں۔الشفاء آئی ٹرسٹ کی جدید مشینری ،ادویات، آلات کے ساتھ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم مریضوں کو چیک کرکے موقع پر ہی آپریشن کررہے ہیں ،ادویات اور نظر کے چشمے بھی دے رہے ہیں۔








