پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر سید محسن گیلانی، چیف آپریٹنگ آفیسر محمد شاہد نیاز کھوکھر، ڈائریکٹر میڈیا عمید وسیم، ڈائریکٹر لیگل علی اکرم اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشنز (ڈی ایف ایز) کے عہدیداران سمیت تمام فٹ بال کمیونٹی نے روزنامہ ڈان کے سپورٹس رپورٹر محمد یعقوب کے جوان سال بیٹے کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ، افسوس اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پی …
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا سینئر سپورٹس رپورٹر محمد یعقوب کے جوان سال بیٹے کے انتقال پر اظہارتعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر سید محسن گیلانی، چیف آپریٹنگ آفیسر محمد شاہد نیاز کھوکھر، ڈائریکٹر میڈیا عمید وسیم، ڈائریکٹر لیگل علی اکرم اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشنز (ڈی ایف ایز) کے عہدیداران سمیت تمام فٹ بال کمیونٹی نے روزنامہ ڈان کے سپورٹس رپورٹر محمد یعقوب کے جوان سال بیٹے کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ، افسوس اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پی ایف ایف کی قیادت اور ملک بھر کی فٹ بال برادری نے اس مشکل اور غمگین گھڑی میں محمد یعقوب اور ان کے سوگوار خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ جوان سال بیٹے کی محرومی والدین کے لیے ایک ناقابل تلافی اور عظیم صدمہ ہے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن اور پوری فٹ بال برادری اس دکھ کی گھڑی میں محمد یعقوب کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا ہم اس کٹھن وقت میں محمد یعقوب اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہماری تمام تر ہمدردیاں اور دعائیں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔ پی ایف ایف کی قیادت نے مرحو م کے درجات کی بلندی، ان کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔








