وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عالمی یوم خواندگی کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواندگی صرف پڑھنے اور لکھنے کا نام نہیں
خواندگی صرف پڑھنے اور لکھنے کا نام نہیں، بلوچستان میں38 سو بند سکولز فعال اور 7 لاکھ بچوں کو واپس سکولوں میں داخل کیا،وزیر اعلیٰ

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 08 ستمبر (اے پی پی):وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عالمی یوم خواندگی کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواندگی صرف پڑھنے اور لکھنے کا نام نہیں، یہ روشن مستقبل اور مضبوط معاشرے کی بنیاد ہے۔ گزشتہ دو برسوں میں بلوچستان میں 3,800 سے زائد غیر فعال اسکول بحال، 7 لاکھ 68 ہزار سے زائد اسکول سے باہر بچوں کو تعلیمی نظام میں واپس لایا گیا
جبکہ 2,000 سے زائد نئے اسکول قائم کیے گئے 15 ہزار سے زائد اساتذہ کی بھرتیاں میرٹ و شفافیت کے تحت کی گئیں جبکہ بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت 23,520 وظائف فراہم کئے گئے ہماری منزل واضح ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے،ایک تعلیم یافتہ، بااختیار اور خوشحال بلوچستان کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔








