خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری اور مضرِ صحت اشیائے خورد و نوش کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے سوات اور صوابی میں بڑی مقدار میں ناقص، جعلی اور غیر معیاری خوراکی اشیاء برآمد کرکے تلف کردی گئیں جبکہ ذمہ دار کاروباروں کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی
خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی صوابی و سوات میں کارروائیاں، ناقص و مضر صحت خوراک تلف

مزید خبریں
پشاور۔ 08 ستمبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری اور مضرِ صحت اشیائے خورد و نوش کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے سوات اور صوابی میں بڑی مقدار میں ناقص، جعلی اور غیر معیاری خوراکی اشیاء برآمد کرکے تلف کردی گئیں جبکہ ذمہ دار کاروباروں کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق سوات فوڈ سیفٹی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 250 کلوگرام ناقص اور خراب قیمہ برآمد کرکے تحویل میں لیا، جسے بعد ازاں تلف کردیا گیا۔ کارروائی کے دوران فوڈ بزنسز کو حفظانِ صحت کے اصولوں پر عملدرآمد اور بہتری کے لیے امپروومنٹ نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ خلاف ورزیوں پر لائسنس چالان بھی کیے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر گل رحمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ملاکنڈ اسد قاسم کی نگرانی میں سوات میں مختلف فوڈ سیفٹی آپریشنز کے دوران ضبط کی گئی مضرِ صحت اور غیر معیاری خوراکی اشیاء کی بڑی کھیپ بھی ڈمپنگ گراؤنڈ میں تلف کردی گئی جن میں 180 کلوگرام مصالحہ جات، 150 کلوگرام مس لیبل پاپڑ و چپس، 200 کلوگرام کیچپ اور 1200 لیٹر جعلی و زائد المیعاد مشروبات شامل تھے۔دوسری جانب صوابی فوڈ سیفٹی ٹیم نے مختلف فوڈ بزنسز کے معائنے کے دوران تقریباً 1100 لیٹر جعلی اور غیر معیاری کاربونیٹڈ ڈرنکس برآمد کرکے ضبط کرلیں اور ذمہ داران پر جرمانہ عائد کیا۔








