اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اسلام آباد کو سرسبز، ترقی یافتہ، صاف، خوبصورت، انوائرنمںٹ اور ٹو رٹس فرینڈلی وفاقی دارالحکومت بنانے کے لیے پُرعزم ہے، جس کے لیے ترقیاتی کاموں، شہری سہولیات، شہر کی خوبصورتی، ماحولیاتی پائیداری اور عوامی سہولت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔اسلام آباد میں اہم شاہراہوں، انٹرچینجز، انڈرپاسز، پیدل چلنے والوں کی سہولیات اور دیگر بنیادی شہری انفراسٹرکچر سے متعلق …
سی ڈی اے اسلام آباد کو سرسبز، ترقی یافتہ، صاف، خوبصورت، انوائرنمنٹ اور ٹو رٹس فرینڈلی وفاقی دارالحکومت بنانے کے لیے پُرعزم

مزید خبریں
اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اسلام آباد کو سرسبز، ترقی یافتہ، صاف، خوبصورت، انوائرنمںٹ اور ٹو رٹس فرینڈلی وفاقی دارالحکومت بنانے کے لیے پُرعزم ہے، جس کے لیے ترقیاتی کاموں، شہری سہولیات، شہر کی خوبصورتی، ماحولیاتی پائیداری اور عوامی سہولت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔اسلام آباد میں اہم شاہراہوں، انٹرچینجز، انڈرپاسز، پیدل چلنے والوں کی سہولیات اور دیگر بنیادی شہری انفراسٹرکچر سے متعلق ترقیاتی کام تیز کیے جا رہے ہیں تاکہ شہر میں رابطہ کاری، آمدورفت اور ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ اسی طرح ڈپلومیٹک انکلیو سمیت دیگر اہم علاقوں میں بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کی بہتری کا عمل بھی جاری ہے۔
اسلام آباد کے سرسبز اور خوبصورت تشخص کو مزید اجاگر کرنے کے لیے شجرکاری، لینڈ اسکیپنگ اور گرین بیلٹس، میڈینز، انٹرچینجز، شاہراہوں کے اطراف، پارکس اور عوامی مقامات کی خوبصورتی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔سی ڈی اے کی سینیٹیشن ٹیمیں اپنے متعلقہ علاقوں میں مسلسل متحرک ہیں، جبکہ صفائی ستھرائی، نکاسی آب، نالوں اور آبی گزرگاہوں کی صفائی کا عمل بھی مسلسل جاری رکھا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کو مزید مؤثر اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اقدامات تیز کیے جا رہے ہیں۔زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت تجاوزات اور شہری قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی مزید تیز کر دی گئی ہے تاکہ سرکاری اراضی واگزار کرانے کے ساتھ ساتھ سڑکوں، فٹ پاتھوں، گرین بیلٹس اور دیگر عوامی مقامات کو محفوظ اور شہریوں کے لیے قابلِ استعمال رکھا جا سکے۔
شہریوں کے تحفظ کے لیے فائر اینڈ لائف سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل درآمد بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔سی ڈی اے اسلام آباد کے سیاحتی اور تفریحی مقامات کی بہتری اور ترقی پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ F-9 پارک، لیک ویو پارک، دامنِ کوہ اور واکنگ ٹریلز سمیت دیگر مقامات پر سہولیات کو بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں، ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے بہتر تفریحی مواقع اور خوشگوار تجربات فراہم کیے جا سکیں۔ترقیاتی کاموں، شہری خدمات، شجرکاری، خوبصورتی، انفورسمنٹ، سیاحت اور ڈیجیٹلائزیشن کے عمل میں تیزی نتائج پر مبنی اور شہری مرکزیت رکھنے والی طرزِ حکمرانی کے لیے سی ڈی اے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
اس کا بنیادی مقصد اسلام آباد کو ایک ایسے جدید وفاقی دارالحکومت میں تبدیل کرنا ہے جو صاف، سرسبز، محفوظ، خوبصورت اور عالمی معیار کے شہری ماحول کا حامل ہو۔شہریوں نے اسلام آباد کو سرسبز، ترقی یافتہ، صاف، خوبصورت، ماحولیاتی طور پر پائیدار اور سیاح دوست وفاقی دارالحکومت بنانے کے لیے سی ڈی اے کی مسلسل کاوشوں کو سراہا ہے۔ جاری اقدامات کے نتیجے میں شہر کے مجموعی ماحول، بنیادی ڈھانچے، صفائی ستھرائی، خوبصورتی اور عوامی مقامات میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔








