گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں نئی طالبات کا اورینٹیشن سیشن، تعلیم کے ساتھ شخصیت سازی پر زور

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں نئی داخل ہونے والی طالبات کی تدریسی و غیر تدریسی رہنمائی کے لیے اورینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں انہیں یونیورسٹی کے تعلیمی نظام

فیصل آباد۔ 08 ستمبر (اے پی پی):گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں نئی داخل ہونے والی طالبات کی تدریسی و غیر تدریسی رہنمائی کے لیے اورینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں انہیں یونیورسٹی کے تعلیمی نظام، آن لائن لرننگ پلیٹ فارمز، آئی ٹی سروسز، کورسز، لائبریری و مطالعاتی سہولیات، امتحانات، ہم نصابی سرگرمیوں، سٹوڈنٹس سوسائٹیز اور قیادت و عملی صلاحیتوں کے فروغ سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے کہا کہ یونیورسٹی میں آمد کا مقصد محض ڈگری کا حصول نہیں بلکہ علم، اعتماد اور شخصیت سازی ہے، لہٰذا طالبات اپنی چار سالہ تعلیمی زندگی کی مؤثر منصوبہ بندی کرتے ہوئے ٹائم مینجمنٹ، تعلیمی قابلیت اور عملی مہارتوں پر توجہ دیں۔ انہوں نے طالبات کو یونیورسٹی کے دستیاب تعلیمی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنے، گفتگو، اعتماد اور سماجی رویوں کو بہتر بنانے جبکہ مختلف سٹوڈنٹس سوسائٹیز اور ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لے کر قائدانہ صلاحیتیں اجاگر کرنے کی تلقین کی۔

وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی کی سہولیات کو اپنا سمجھتے ہوئے ان کی حفاظت اور صفائی کو بھی ذمہ داری کا حصہ بنایا جائے اور کسی بھی مسئلے کی صورت میں متعلقہ دفاتر یا اساتذہ سے بروقت رابطہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے سال زندگی کے قیمتی مواقع ہیں جنہیں صرف کلاسز اور امتحانات تک محدود رکھنے کے بجائے سیکھنے، تجربہ حاصل کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے استعمال کیا جائے۔ سیشن کے دوران آئی ٹی سروسز، ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمکس، لائبریری، سٹوڈنٹس فنانشل ایڈ آفس، ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز، ڈیولپنگ ینگ لیڈرز پروگرام سمیت دیگر متعلقہ شعبہ جات کے انچارجز نے طالبات کو اپنی خدمات اور سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔

مزید خبریں