سندھو سیداں میں کبڈی کے شائقین کے لیے عظیم الشان چیلنج کبڈی میچ کا انعقاد 13 ستمبر بروز اتوار شام 3 بجے کیا جارہا ہے ، جس میں میرا مٹور کبڈی کلب اور سندھو سیداں کبڈی کلب کے درمیان زبردست مقابلہ ہوگا۔
سندھو سیداں میں عظیم الشان چیلنج کبڈی میچ 13 ستمبر کوہوگا، میرا مٹور اور سندھو سیداں کلب کے درمیان زبردست مقابلے کی توقع

مزید خبریں
اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):سندھو سیداں میں کبڈی کے شائقین کے لیے عظیم الشان چیلنج کبڈی میچ کا انعقاد 13 ستمبر بروز اتوار شام 3 بجے کیا جارہا ہے ، جس میں میرا مٹور کبڈی کلب اور سندھو سیداں کبڈی کلب کے درمیان زبردست مقابلہ ہوگا۔
یہ شاندار مقابلہ سید شاہ زیب علی گیلانی اور ملک طاہر سندھو سیداں کی زیرِ سرپرستی منعقد ہوگا، جبکہ علاقے کی اہم شخصیات اور کھیلوں سے وابستہ افراد بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔ منتظمین کے مطابق میچ کے اعلان کے بعد علاقے بھر میں کبڈی کے شائقین میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں سید شہزاد سلطان گیلانی، سندھو سیداں، ملک نور احمد پری نکہ، راجہ مشتاق گہر، ارسلان بھٹی کوہالہ، تیمور بھٹی فخر کوہالہ، ملک شہریار ایڈووکیٹ، راجہ ظہور سندھو سیداں، حمزہ ظفر کنگوٹہ، اجمل بھٹی کوہالہ، طیب جعفری چیئرمین سرکار 5، ملک عاصم عظیم، لینڈ پرووائڈر جناح گارڈن، راجہ عرفان ڈی ایچ اے فیز 6 جباں راجگان سمیت دیگر معزز شخصیات شامل ہیں۔
کبڈی مقابلے کے موقع پر ماسٹر سعید مدنی بطور اناؤنسر اپنے فرائض انجام دیں گے، جبکہ خصوصی تعاون کرنے والوں میں راجہ غضنفر پنجاب پولیس، مرزا فرحان بیگ، قمر ستی ساؤتھ افریقا، راجہ سہیل موہڑہ بگھو یو اے ای، راجہ اویس ویسی گف یو اے ای، ملک عاصم بھون اعوان، سید شاہ زیب شاہ گیلانی اور ملک محراب علی سندھو سیداں شامل ہیں۔منتظمین کے مطابق میرا مٹور کبڈی کلب اور سندھو سیداں کبڈی کلب کے درمیان ہونے والا یہ مقابلہ شائقینِ کبڈی کے لیے بھرپور تفریح اور سنسنی خیز کھیل کا موقع فراہم کرے گا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح کے لیے میدان میں اتریں گے۔منتظمین نے کبڈی کے شائقین، نوجوانوں اور اہلِ علاقہ سے اپیل کی ہے کہ وہ 13 ستمبر کو شام 3 بجے سندھو سیداں پہنچ کر اس شاندار کھیلوں کی تقریب کا حصہ بنیں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔








