تھانہ گگو منڈی کی حدود چکنمبر 203/ای بی میں پرانی دشمنی کے نتیجے میں مبینہ فائرنگ کے واقعے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔
تھانہ گگو منڈی کی حدود میں پرانی دشمنی کے نتیجے میں مبینہ فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق

مزید خبریں
بورے والا۔10 ستمبر (اے پی پی):تھانہ گگو منڈی کی حدود چکنمبر 203/ای بی میں پرانی دشمنی کے نتیجے میں مبینہ فائرنگ کے واقعے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین میں 75 سالہ علی محمد اور اس کی اہلیہ 65 سالہ ثریا بی بی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مقتولین اور فائرنگ کرنے والے کے درمیان دیرینہ دشمنی چلی آ رہی تھی، جس کے دوران قبل ازیں مظہر بغداد اور اس کے والد بغداد کو بھی قتل کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج مظہر بغداد کے بھائیوں طیب ،شاہد اور زاہد نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے علی محمد اور اس کی اہلیہ ثریا بی بی کو قتل کردیا۔
ابتدائی طور پر بتایا جا رہا ہے کہ فائرنگ کرنے والے نے اپنے بھائی اور والد کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے مبینہ طور پر یہ کارروائی کی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی۔ پولیس کی جانب سے واقعے کے محرکات اور فائرنگ میں ملوث ملزم سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔پولیس تحقیقات مکمل ہونے کے بعد واقعے کے اصل حقائق مزید واضح ہوں گے۔








