نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے گزشتہ شب ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال بارے تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے گزشتہ شب ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
جمعرات کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے فلسطین کے معاملے پر اپنے مشترکہ مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے درآمدات پر پابندی اور ایسی بستیوں سے منسلک خدمات پر پابندیاں عائد کرنے کے برطانیہ کے فیصلے کے حوالے سے آٹھ عرب و اسلامی ممالک کے مشترکہ بیان کے ساتھ ساتھ برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک کے دو ریاستی حل سے متعلق مشترکہ بیان کی حمایت کا اظہار کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور مصر کے ساتھ علاقائی معاملات پر قریبی مشاورت جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا جس میں ریجنل فور (آر فور) فریم ورک کے ذریعے مشاورت بھی شامل ہے۔دونوں رہنماؤں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔







