بورے والا ،نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ، 40 سالہ شخص جاں بحق

بورے والا میں لڈن کے علاقے میں نامعلوم کار سواروں نے فائرنگ کرکے 40 سالہ شخص کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

بورے والا۔ 10 ستمبر (اے پی پی):بورے والا میں لڈن کے علاقے میں نامعلوم کار سواروں نے فائرنگ کرکے 40 سالہ شخص کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعہ جویئہ ہوٹل، حاصل پور روڈ لڈن کے قریب پیش آیا۔ذرائع کے مطابق مقتول ظفر اقبال ولد عطا محمد سکنہ قطب پور، تحصیل حاصل پور، کو نامعلوم کار سواروں نے مبینہ طور پر دو گولیاں ماریں، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ لڈن موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ فائرنگ کی وجوہات اور ملزمان کی شناخت کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔