لیورپول کے ارجنٹائنی مڈفیلڈر ایلکسس میک ایلسٹر نے نئے معاہدے کی پیشکش نہ ملنے پر اپنی مایوسی کا بہترین جواب میدان میں دیتے ہوئے اٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف شاندار فیصلہ کن گول کر دیا۔
ایلکسس میک ایلسٹر کی شاندار کارکردگی، لیورپول نے یوئیفا چیمپئنز لیگ میں اٹلیٹکو میڈرڈ کو 1-2 سے ہرا دیا

مزید خبریں
لیورپول۔10ستمبر (اے پی پی):لیورپول کے ارجنٹائنی مڈفیلڈر ایلکسس میک ایلسٹر نے نئے معاہدے کی پیشکش نہ ملنے پر اپنی مایوسی کا بہترین جواب میدان میں دیتے ہوئے اٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف شاندار فیصلہ کن گول کر دیا۔
بی بی سی کے مطابق لیورپول نے اینفیلڈ میں یوئیفا چیمپئنز لیگ کے مقابلے میں اٹلیٹکو میڈرڈ کو 1-2 سے شکست دے دی۔ ایلکسس میک ایلسٹر نے میچ سے ایک روز قبل کہا تھا کہ کلب کی جانب سے نئے معاہدے کی پیشکش نہ ملنے پر وہ دکھی ہیں، تاہم انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ لیورپول میں قیام کے آخری دن تک اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کھیلیں گے۔ ان کا موجودہ معاہدہ 2028 تک ہے۔ اٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف میچ میں مہمان ٹیم کے مارکوس یورینتے نے 17ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، تاہم لیورپول نے 40ویں منٹ میں ڈومینک سوبوسلائی کے گول کی بدولت مقابلہ برابر کر دیا۔
دوسرے ہاف کے آغاز میں ایلکسس میک ایلسٹر نے شاندار بائیں پاؤں کی کک کے ذریعے گول کر کے لیورپول کو 1-2 کی برتری دلا دی۔ میک الیسٹر نے گول کے بعد لیورپول کے بیج کو تھاما اور کوپ سٹینڈ کی جانب جذباتی انداز میں جشن منایا۔ ان کی شاندار کارکردگی کو سابق انگلش گول کیپر پال رابنسن نے بھی سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل وہی کارکردگی تھی جس کی میک الیسٹر کو ضرورت تھی۔ لیورپول کے سابق کپتان سٹیون جیرارڈ نے بھی میک الیسٹر کی کارکردگی کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں مستقل اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی اور اپنے کھیل سے ثابت کرنا ہوگا کہ وہ اعلیٰ معیار کے کھلاڑی ہیں۔ ان کے مطابق لیورپول ایسی کارکردگی کا صلہ ضرور دے گا۔
لیورپول کے منیجر آندونی ایراولا نے بھی میک الیسٹر اور سوبوسلائی کے گولز کو سراہتے ہوئے کہا کہ مڈفیلڈرز کا گول کرنے میں کردار ٹیم کے لیے اہم ہے۔ میک الیسٹر نے میچ کے بعد کہا کہ لیورپول کی واپسی اچھی رہی اور ٹیم نے بھرپور جذبے کا مظاہرہ کیا۔ ان کے مطابق اینفیلڈ میں شائقین کی حمایت حاصل کرنا انتہائی اہم ہے اور اٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف کامیابی ٹیم کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔ میک الیسٹر کے لیورپول کے لیے اب تک تمام مقابلوں میں 20 گول ہو چکے ہیں، جن میں سے 5 گول پنالٹی ایریا سے باہر سے کیے گئے ہیں۔ موجودہ کارکردگی کے بعد ان کے نئے معاہدے کے امکانات ایک بار پھر موضوع بحث بن گئے ہیں۔







