ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کالج میں میچ کے دوران تلخ کلامی پر طلبا کے دو گروپوں میں درمیان تصادم سے 4 طلبا شدید زخمی ہو گئے، پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پا لیا ۔
ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد میں میچ کے دوران دو گروپوں میں تصادم، 4 طلبا زخمی

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 10 ستمبر (اے پی پی):ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کالج میں میچ کے دوران تلخ کلامی پر طلبا کے دو گروپوں میں درمیان تصادم سے 4 طلبا شدید زخمی ہو گئے، پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پا لیا ۔
ایوب میڈیکل کالج کے مطابق کالج گراؤنڈ میں معمولی تکرار پر طلبا کے دو گروپوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں 4 طلبا شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کالج سکیورٹی اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ گئی اور حالات پر قابو پا لیا، ڈین ایوب میڈیکل کالج نےمزید کشیدگی سے بچنے کے لئے تا حکمِ ثانی کالج کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ انتظامیہ نے فوری طور پر ہاسٹلز خالی کروانے کا عمل شروع کر دیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔







