نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 1374 ہوگئی

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1374 ہوگئی جبکہ 5100 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں۔

بیجنگ۔10ستمبر (اے پی پی):نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1374 ہوگئی جبکہ 5100 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں۔

چینی سینٹرل ٹیلی ویژن نے نیپالی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ 26 اگست کو چین کی سرحد کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔سیلابی ریلے نے متعدد آبادیاں تباہ اور وسیع علاقوں کو زیر آب کردیا۔ چین میں بھی کم از کم 43 افراد جاں بحق جبکہ 519 لاپتا ہیں۔