چینی کار ساز کمپنی جیلی آٹونے سپین میں اپنی موجودگی مزید مستحکم کرتے ہوئے نیا الیکٹرک گاڑی ماڈل "جیلی E2” متعارف کرا دیا ہے، جو کمپنی کی جانب سے اسپین کی مارکیٹ میں داخلے کے چھ ماہ سے بھی کم عرصے میں پیش کیا جانے والا تیسرا ماڈل ہے۔
چینی کار ساز کمپنی جیلی کی سپین میں موجودگی میں توسیع، تیسرا ماڈل متعارف

مزید خبریں
میڈرڈ۔10ستمبر (اے پی پی):چینی کار ساز کمپنی جیلی آٹونے سپین میں اپنی موجودگی مزید مستحکم کرتے ہوئے نیا الیکٹرک گاڑی ماڈل "جیلی E2” متعارف کرا دیا ہے، جو کمپنی کی جانب سے اسپین کی مارکیٹ میں داخلے کے چھ ماہ سے بھی کم عرصے میں پیش کیا جانے والا تیسرا ماڈل ہے۔
شنہوا کے مطابق نئے ماڈل کی رونمائی میڈرڈ کے ٹیئٹرو کیپٹول میں منعقدہ تقریب کے دوران کی گئی، جس میں کمپنی کے نمائندوں، ڈیلرز، شراکت داروں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔جیلی نے رواں سال مارچ میں "Starray EM-i اورGeely E5کے ساتھ اسپین کی مارکیٹ میں باضابطہ طور پر قدم رکھا تھا۔ جیلی E2 کی آمد کے بعد ملک میں کمپنی کے ماڈلز کی تعداد تین ہوگئی ہے۔جیلی آٹو سپین کے مینیجنگ ڈائریکٹر لی لی نے کہا کہ نئے ماڈل کی لانچنگ سپین میں کمپنی کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی کا مقصد زیادہ سے زیادہ صارفین کے لیے برقی نقل و حرکت کو قابل رسائی بنانا ہے۔کمپنی کے مطابق اس وقت سپین بھر میں جیلی کے 50 سیلز اور سروس مراکز قائم ہیں، جن کی تعداد 2026 کے اختتام تک بڑھا کر 80 کرنے کا منصوبہ ہے۔جیلی آٹو گروپ نے بتایا کہ کمپنی نے 2025 میں دنیا بھر میں 30 لاکھ 20 ہزار سے زائد گاڑیاں فروخت کیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 39 فیصد زیادہ ہیں۔ نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت تقریباً 16 لاکھ 90 ہزار یونٹس رہی، جو سالانہ بنیاد پر 90 فیصد اضافہ ہے۔








