چین نے کہا ہے کہ اس نے کبھی کسی ملک کی ترقی کی ’’سیڑھی‘‘ نہیں کھینچی بلکہ ہمیشہ مدد فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہا ہے۔
چین نے کبھی کسی ملک کی ترقی کی ’’سیڑھی‘‘ نہیں کھینچی ، ترجمان چینی وزارت خارجہ

مزید خبریں
بیجنگ۔10ستمبر (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ اس نے کبھی کسی ملک کی ترقی کی ’’سیڑھی‘‘ نہیں کھینچی بلکہ ہمیشہ مدد فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہا ہے۔
سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے گزشتہ روز معمول کی پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ چین کبھی کسی ملک کی ترقی کی ’’سیڑھی‘‘ نہیں کھینچے گا بلکہ ترقی کے لیے ’’سیڑھی بنانے‘‘ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کے ذریعے شراکت دار ممالک کو بنیادی ڈھانچے کی کمی کو پورا کرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ چین اعلیٰ معیار اور مناسب قیمت کے صنعتی آلات اور سائنسی و تکنیکی مصنوعات فراہم کرتا ہے، اپنے تجربات اور ٹیکنالوجی کا اشتراک کرتا ہے اور گلوبل سائوتھ کے ممالک کو صنعتی ترقی کی لاگت کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔







