وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ’’ستھرا پنجاب‘‘کے تحت شہر بھر میں بہترین صفائی سہولیات کیلئے صفائی آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے
ستھرا پنجاب ، نشتر ٹائون میں 1500 سے زائد ورکرز اور 283 آپریشنل گاڑیوں کی مدد سے22 ہاٹ سپاٹس کلیئر

مزید خبریں
لاہور۔10ستمبر (اے پی پی):وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ’’ستھرا پنجاب‘‘کے تحت شہر بھر میں بہترین صفائی سہولیات کیلئے صفائی آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی ہدایت پر آپریشن ٹیمیں شہری و دیہی علاقوں میں بہترین صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے فیلڈ میں مصروفِ عمل ہیں۔موثر صفائی انتظامات کے تحت نشتر ٹائون میں ہاٹ سپاٹس اور خالی پلاٹس کی کلیئرنس کے لیے1,500 سے زائد ورکرز فیلڈ ویسٹ کلئیرنس آپریشن پر مامور رہے۔ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی283 آپریشنل گاڑیاں اور313 لوڈر رکشے نشتر ٹائون میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن اور صفائی آپریشن پر روزانہ کی بنیاد پر تعینات ہیں جبکہ زیرو ویسٹ ایکٹیویٹیز کے تحت عطا بخش روڈ، گجومتہ چوک اور ہڈیارہ ڈرین کے اطراف صفائی انتظامات بھی مکمل کئے گئے۔ہلوکی، چندرائے، کاہنہ نو، گجومتہ اور بیدیاں روڈ سمیت22 ہاٹ اسپاٹس کلیئر کئے گئے۔ٹائون شپ، گرین ٹائون، باگڑیاں، آشیانہ روڈ اور چونگی امرسدھو میں بھی صفائی اور ویسٹ کلیئرنس آپریشن تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔مزید برآں شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ستھرا پنجاب ویژن کے تحت لاہور کے مختلف ٹائونز میں زیرو ویسٹ سرگرمیاں بلا تعطل جاری ہیں۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔








