وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان سے عالمی بینک کی ٹیم اور آئی ایم ایف کے پوسٹ پروگرام مانیٹرنگ مشن کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان نے عالمی بینک کی ایک ٹیم کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی۔ یہ اجلاس پیر کو یہاں ایف بی آر ہاﺅس میں ہوا۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثناءعالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف کے ٹیکس پالیسی و انتظامی امور سے متعلق پوسٹ پروگرام …

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان نے عالمی بینک کی ایک ٹیم کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی۔ یہ اجلاس پیر کو یہاں ایف بی آر ہاﺅس میں ہوا۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثناءعالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف کے ٹیکس پالیسی و انتظامی امور سے متعلق پوسٹ پروگرام مانیٹرنگ مشن نے بھی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو سے ملاقات کی۔ چیئرمین ایف بی آر طارق محمود پاشا اور ممبرز ایف بی آر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں ٹیکس پالیسی اور انتظامی امور کے ساتھ ساتھ پاکستان میں حکومت کی جانب سے ٹیکس کی بنیاد کو وسعت دینے اور ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a Reply