ناروے کے بادشاہ ہرالڈ پنجم کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لئے وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان اوسلو پہنچے جہاں انہوں نے آنجہانی کنگ کی سرکاری تدفین میں شرکت کی اور ناروے کے شاہی خاندان اور عوام سے صدر، وزیراعظم اور پاکستانی عوام کی طرف سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ناروے کے نئے بادشاہ کنگ ہاکون ہشتم سے …
ناروے کے بادشاہ ہرالڈ پنجم کی آخری رسومات، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی نمائندگی

مزید خبریں
اوسلو۔10ستمبر (اے پی پی):ناروے کے بادشاہ ہرالڈ پنجم کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لئے وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان اوسلو پہنچے جہاں انہوں نے آنجہانی کنگ کی سرکاری تدفین میں شرکت کی اور ناروے کے شاہی خاندان اور عوام سے صدر، وزیراعظم اور پاکستانی عوام کی طرف سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ناروے کے نئے بادشاہ کنگ ہاکون ہشتم سے بھی ملاقات کی اور انہیں پاکستان کی قیادت اور عوام کی جانب سے تعزیت اور نیک خواہشات پیش کیں۔

عبدالعلیم خان نے اوسلو سٹی ہال میں منعقدہ تعزیتی تقریب میں ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈے، وزیر خزانہ اور نیٹو کے سابق سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ،ناروے کی وزیر ثقافت لبنیٰ جعفری اور عالمی ترقی کے وزیر آسمند اوکرست سے بھی ملاقاتیں کیں اور اُن سے دکھ اور افسوس کی اس گھڑی میں دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور ناروے کے باہمی تعلقات، دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے ملاقات کرنے والوں میں سیکرٹری اسٹیٹ اینڈریز موتزفیلٹ کراوک اور میئر اوسلو اینی لنڈبو شامل تھے۔ ملاقاتوں میں پاکستان اور ناروے کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان اور ناروے کے دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے پاکستان پرعزم ہے۔وفاقی وزیر نے ناروے کے بادشاہ ہرالڈ پنجم کی آخری رسومات میں شرکت کو پاکستان کی جانب سے شاہی خاندان اور ناروے کے عوام کے ساتھ یکجہتی اور احترام کا اظہار قرار دیا۔








